بڑھتی ہوٸ آبادی کے تحت ممبرا میں بلڈنگیں کثیر تعداد میں پاٸ جاتی ہیں۔لیکن اگر ہم ان بلڈنگوں کا نقشہ دیکھیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ بہت کم ہی بلڈنگیں صحیح طرز سے تعمیر کی گٸ ہیں۔اس کے برعکس کافی مقدار میں بلڈنگیں غیر محفوظ ہیں انکو مظبوطی سے نہیں بنایا جاتا،داخلی دروازہ اتنا تنگ ہوتا ہیکہ انسان صحیح طریقے سے کھڑے ہوکر اندرنہیں جا سکتا،داخلی دروازہ بھی پیچھے کی طرف ہوتا ہے
جہاں درانیج پائپ وغیرہ ہوتے ہیں،بلڈنگوں کے اطراف گراٶنڈ تو دور کی بات ان کی کڑھکیاں اکدوسرےکے گھر کے سامنے کھلتی ہیں اور ان کی حالت بھت جلد ہی خستہ ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے حال ہی میں بہت سی بلڈنگیں زمین بوس ہوٸی ہیں.
۔اگر اسی طرح ہوتا رہا تو یہ ہمارے لۓ بہتر نہیں ۔اس کا بھر پور خیال کرتے ہوۓ حکومت نے نہایت ہی خراب بلڈنگ کو توڑنے،خراب بلڈنگوں کو مرمت کرانے کا سرکیولر پاس کیا ہے۔کچھ جگہوں میں اس پر عمل کیا جا رہا ہے لیکن کچھ بلڈنگوں کی مرمت کروانے کے لیے کوٸ سوساٸٹی کا پتہ ہی نہیں چلتا اگر ہے تو رہاٸشی عوام تعاون نہیں کرتی۔
اس کے پیچھے قصوروار کون ؟
اس معاملے میں عوام کی راۓ:
صبا امتیاز ٣٤: یہ کہتیں ہیں کہ”ہم لوگوں کو چاہیے کہ ہم ایسی بلڈنگون میں گھر ھی نہ لیں۔لیکن ممبرا میں بہت کم ہی بلڈنگ باقاعدہ سوساٸٹی والی ہیں اگر ہم ان میں روم لینے جاتے ہیں تو اس کی قیمت بہت مہنگی ہوتی جو ہم نہیں خرید پاتے پھر مجبوراً ہمیں اس طرز کی بلڈنگ میں رہاٸش اختیار کرنی پڑھتی ہے“۔
سدرہ شیخ١٨:ان کہنا ہیکہ”لوگوں میں اتحادواتفاق ہی نہیں ہے اگر سب ملکر مساٸل حل کریں تو ہی یہ ختم ہونگے“۔
حسین انواری١١:یہ بچا کھتا ھیکہ”ہماری بلڈنگ میں گراٶنڈ نہیں ہے ہم کہاں کھیلیں؟پھر ہم موباٸل دیکھتے جس کے لۓ امّی ڈانڈتے ہیں“۔
سلیم شیخ٤٥ سوساٸٹی مممبر:”بلڈنگ کی مرمت یا اگر کوٸ بھی کام(maintanance)کرانے کے لۓاوّل تو سب ساتھ نہیں دیتے،دوم اگر پیسے دینیں پڑے تو کوٸ دیتا ہے کوٸ نہیں،اسپر ہم فاٸن لگادیں پھر بھی انہیں کوٸ فرق نہیں پڑتا پھر ہم کیا کرسکتے ہیں۔
یہ مسٕلہ اگر حل کرنا چاہیں اور عوام سے نہیں ہوتا ہے توانہیں سرکار کی مدد لینی چاہیے تا کہ حالات سدھر جاٸیں ۔ابھی پردھان منتری آواس یوجنا کے بڑے اشتہار بھت زوروں سے چل رہے ہیں کہ 2022 تک وزیراعظم سب کو گھر دیں گے لوگوں کو اکٹھا ہو کر مہاراشٹر کیندر سرکار کے اس یوجنا کا بھر پور استعمال کرنا چاہیے۔ممبرا میں اس یوجنا کا استعمال کیسے ہو ؟ اس پر عوام کو MLAکے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیےاور اپنے سے جو جو چیزیں سدھر سکیں ان کی شروعات کرنی چاہیے مثلاً کچرا یہاں وہاں نہ ڈالنا، بلڈنگ قریب قریب میں نہ بنانا،صاف صفائی رکھنا ۔تبھی ہم ممبرا کو بہترین شہر میں تبدیل کرسکینگے۔
اگر ہم بلڈنگوں کو صحیح طریقے سےںتعمیر کریں،صفاٸ ستھراٸ کا خیال کریں،شجر کاری کریں تو یہ بہت خوبصورت شھر بن جاٸگا اسکے علاوہ گندگی نہ ہونے کی وجہ سےہر شھری تندرست اور سکون میں ہوگا ۔لیکن اس کے لۓ ہمارے درمیان اتحاد بہت ضروری ہے، ہر فرد کو اپنی سوچ بدلنی ہوگی،اپنی غلطی کا اعتراف کرنا ہوگا۔
میں امید رکھتی ہوںکہ ہم اپنی غلطی تسلیم کریںنگے اور اس پر عمل ضرور کرینگے ،اپنی کوتاہیوں کوسدھارینگے ،جتنی بلڈنگ خستہ حال ہیں ان کو بہتر کرنے کی کوشش کرینگے،بلڈنگ بناتے وقت گراٶنڈ اور پارکنگ کا خیال رکھینگے،اس کی مظبوطی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ہم سب کے لۓ انسانی جان بہت معنی رکھتی ہے۔اسلۓ ہم اپنے حصّے کی ذمّداری پورے خلوص اور دیانتداری سے نبھاٸینگے۔
Excalty it’s a good efforts
LikeLike
Youth of mumbra have really started good initiative through which we will be able to solve the problems of society and will make a better nation every day👍🏻
LikeLike
Thank you
LikeLike
Thnx dear
LikeLike
Thnx dear
LikeLike